اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے اتحاد و وحدت پر تاکید کرتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنانی رہنما کو ان کے ملک آنے دیا جائے۔
لبنانی صدر میشل عون نے ریاض میں تعینات لبنانی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئر ولید البخاری سے ملاقات میں کہا کہ سعد الحریری نے بیرون ملک سے اپنا استعفی پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ نا قابل قبول ہے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس آ جانا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم جلد واپس اپنے وطن لوٹیں گے۔
واضح رہے کہ میشل عون نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سعد الحریری کو ریاض میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے گذشتہ دنوں سعودی عرب سے اپنے ایک بیان میں اپنا استعفیٰ دیا تھا، استعفے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ان کے والد رفیق الحریری کی طرح انہیں بھی قتل کردیا جائے گا، اسی لئے وہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہورہے ہیں۔
.......
/169